سڈنی فائرنگ واقعہ ،ہلاک افرادکی تعداد16ہوگئی

0
18

آسٹریلیاکےشہرسڈنی میں بونڈائی بیچ پرفائرنگ ،ہلاک افرادکی تعداد16ہوگئی۔
آسٹریلوی پولیس کےمطابق بونڈائی ساحل پر یہودیوں کی تقریب کے دوران فائرنگ کرنے والے دونوں حملہ آور باپ بیٹا تھے جن میں سے ایک ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا حملہ آور شدید زخمی حالت میں ہے۔
آسٹریلوی پولیس کاکہناہےکہ سڈنی حملے میں 2پولیس اہلکاروں اورحملہ آور سمیت 40افرادزخمی ہوئےجو ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
آسٹریلوی پولیس کابتاناہےکہ جوابی کارروائی میں50سال کاباپ ماراگیا ،24 سال کابیٹازخمی حالت میں گرفتارہوا،حملہ آوروں کی گاڑی سے دھماکا خیزمواد بھی برآمدہوا۔
پولیس کے مطابق ہلاک حملہ آور کے پاس 10 سال سے اسلحے کا لائسنس موجود تھا اور وہ ایک گن کلب کا رکن بھی تھا۔
ہلاک حملہ آور کے قبضے سے 6 ہتھیار بھی برآمد کرلیے گئے تاہم ان تمام ہتھیاروں کی بیچ فائرنگ واقعے میں استعمال ہونے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
سڈنی پولیس نےمزیدملزمان کی تلاش ختم کرنےکااعلان کردیا:
پولیس نے مزید ملزمان کی تلاش ختم کرنےکا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ دہشت گردی کے حملےکے پیچھے محرکات تلاش کر رہے ہیں۔
پولیس کمشنر کے مطابق فائرنگ میں ملوث باپ بیٹا کافی عرصے سے آسٹریلیا میں مقیم تھے تاہم دونوں افراد کے پس منظر سے متعلق مزید تفصیلات فی الحال فراہم نہیں کی جاسکتیں۔
دوسری جانب آسٹریلوی حکومت نے آج یوم سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

Leave a reply