بابراعظم نےایک اوراعزازاپنےنام کرلیا

0
22

بلاگ:عتیق مجید
بابراعظم بھی پاکستان میں ایک بڑے ریکارڈ کلب کے ممبربن گئے۔ سابق کپتان نے سری لنکا کے خلاف بیسویں سنچری کر کےسعید انور کا ریکارڈ برابرکردیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان نے آخری مرتبہ 30 اگست 2023 کو ملتان میں نیپال کے خلاف 151 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور اس کے بعد وہ آؤٹ آف فارم رہے تاہم متعدد نصف سنچریاں بنائیں لیکن سنچری بنانے میں ناکام رہے تھے۔ مگر 807 دن کی مسلسل کوششوں کے بعد14 نومبر 2025 کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں انکے بلے نے خوب رنز اگلےاور بابر اعظم شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 102 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
بابراعظم نے 139 میچوں کی 136 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا۔
پاکستان میں سنچریاں بنانےمیں دوسرے نمبر پر محمد یوسف ہیں، جنہوں نے 15 سنچریاں بنائی تھیں۔
فخر زمان اور محمد حفیظ 11،11 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، اعجاز احمد اور انضمام الحق نے 10،10 سنچریاں بنائی تھیں۔
اسکے ساتھ ساتھ ٹی20 میں تیز ترین 7000 رنز مکمل کرنے کا اعزاز ابھی بابراعظم کے پاس ہے۔ بابراعظم نے 196 میچز میں یہ اعزاز اپنے نام کیا ہےجبکہ پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

Leave a reply