بالی وڈلیجنڈری دھرمنیدرکی طبیعت ناساز:ہسپتال داخل

بالی وڈلیجنڈ ری اداکار دھرمنیدرکو طبیعت ناسازہونےپرہسپتال داخل کروادیاگیا۔
89سالہ دھرمیندرکوطبیعت خراب ہونےپر ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کروایاگیا،جس کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ،میڈیا اور مداحوں کا جم غفیر ہسپتال کےباہرجمع ہوگیا ۔
فلم شعلے، دھرم ویر اور یملا پگلا دیوانہ سےشہرت کی بلندیوں کوچھونےوالے دھرمیندرکی حال ہی میں ایک بھنگڑےکی ویڈیووائرہوئی جس کودیکھ کرمداح محظوظ ہورہےتھےکہ ساتھ ہی 89سالہ اداکارکی طبیعت خرابی کی خبرنےمداحوں پربجلی گرادی۔دھرمیندر کی بیماری نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
دھرمیندر کے بیٹوں سنی دیول اور بوبی دیول نے بتایا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کچھ ضروری ٹیسٹس کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بڑھتی عمر سے جڑے صحت کے معمول کے طبی مسائل کے باعث داخل کیا گیا ہے۔ جلد ہی گھر واپس آجائیں گے۔















