بنگلہ دیش رواں برس 2 بار پاکستان ٹیم کی مہمان نوازی کرے گا

0
22

پہلے ون ڈے پھر ٹیسٹ، بنگلہ دیش رواں برس 2 بار پاکستان ٹیم کی مہمان نوازی کرے گا۔
پی ایس ایل کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی،اب پاکستانی ٹیم مارچ اور مئی میں 2 مراحل میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی، پہلے مرحلے میں گرین شرٹس ون ڈے میچز کھیلنے کیلئے 9 مارچ کو ڈھاکا پہنچیں گے اور دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کھیلے جائیں گے جو 12، 14 اور 16 مارچ کو ہوں گے۔
دوسرے مرحلے میں پاکستان ٹیم 4 مئی کو ڈھاکا پہنچے گی ، پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 مئی اور دوسرا 16 سے 20 تاریخ تک شیڈول ہے، یہ سیریز ٹیسٹ رینکنگ اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس کے حوالے سے دونوں ٹیموں کے لیے غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔

Leave a reply