بسنت کی تیاریاں عروج پر، بسوں کو بسنت کے ثقافتی رنگوں سے سجا دیا گیا

0
15

لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر ہیں، بسوں کو بسنت کے ثقافتی رنگوں سے سجا دیا گیاجبکہ شہری بلا معاوضہ سفر کر سکیں گے، پنجاب کے باہر سے پتنگ بازی کا سامان لانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے بسنت کے تینوں دنوں کے موسم کا احوال بتادیا۔
لاہور میں بسنت کے موقع پر شہر بھر میں رنگا رنگ تیاریاں جاری ہیں، اس موقع پر اسپیڈو اور گرین الیکٹرک بسوں کو بسنت کے ثقافتی رنگوں سے سجا دیا گیا ہے، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق میٹرو بس، اورنج لائن، اسپیڈو اور الیکٹرک بسوں میں عوام بلا معاوضہ سفر کر سکیں گے۔
بسنت کے لیے ضلع لاہور اور پنجاب کی حدود کے باہر سے پتنگ بازی کا سامان لانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے ، ڈی سی لاہور نے ہدایات جاری کر دی، جبکہ دھاتی ڈور اور ممنوعہ کیمیکل کے استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بسنت کے موقع پر لاہور میں موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر ظہیر بابر نے بتایا کہ بسنت کے تینوں دن اچھا موسم ہوگا، بادلوں کے ساتھ ساتھ اچھی ہوائیں بھی چلیں گی اور لاہور والے موسم بہار کے تہوار کو بھرپور طریقے سے انجوائے کر سکیں گے۔

Leave a reply