بسنت پرگڈیوں اور ڈورکی فروخت کیلئے 2ہزارسےزائدسیل پوائنٹس قائم

0
12

بسنت پرگڈیوں اور ڈورکی فروخت کیلئے 2ہزارسےزائدسیل پوائنٹس پوائنٹس قائم کردئیےگئے۔
کمشنر لاہور مریم خان کاکہناہےکہ لاہور میں پتنگوں ڈور کے 2ہزار 2سو 76 سیل پوائنٹس کو اجازت دی گئی ہے۔ہر سیل پوائنٹ پر پتنگ بازی سامان کیو آر کوڈ و این او سی آف سیل کے تحت ہے۔اندرون لاہور ریڈ زون کے علاوہ شہر کے تمام علاقوں میں سیل پوائنٹس قائم ہوئے ہیں۔شہری محفوظ بسنت کیلئےصرف کیو آر کوڈ سامان خریدیں۔
اُن کامزیدکہناہےکہ تمام اے سیز کے تحت کیوئیک ریسپانس ٹیمیں شہر میں قائم سیل پوائنٹس کو راونڈ دی کلاک مانیٹر کررہے ہیں۔بغیر این او سی اور کیو آر کوڈ فرخت کنندگان کی نشاندہی کریں۔فوری ایکشن ہوگا۔لاہور انتظامیہ صفائی۔بسنت آگاہی اور سیفٹی اقدامات کیلئے مکمل متحرک ہے۔

Leave a reply