بی سی بی اور کھلاڑیوں میں معاملات طے،بی پی ایل کےملتوی میچزری شیڈول

0
38

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈاور کھلاڑیوں میں معاملات طےپاگئے،بی پی ایل کےملتوی میچزری شیڈول کردئیےگئے۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے ملتوی ہونے کے باعث پیدا ہونے والا بحران ختم ہو گیا، کیونکہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) اور کرکٹرز کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔ بی سی بی کے مطابق بی پی ایل کے آج ملتوی ہونے والے میچز سمیت باقی تمام میچز کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔
بی سی بی نے بتایا کہ آج ملتوی ہونے والے میچز کل کھیلے جائیں گے، جبکہ 17 جنوری کو شیڈول میچز 18 جنوری کو ہوں گے۔ اسی طرح 19 جنوری کو شیڈول ایلیمنیٹر اور کوالیفائر ون اب 20 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔
بی سی بی کے مطابق آج ملتوی ہونے والے میچز کے ٹکٹس خریدنے والے شائقین کو ری فنڈ دیا جائے گا، جبکہ 16 جنوری کو شیڈول میچز کے لیے خریدے گئے ٹکٹس پر شائقین ری شیڈول میچز دیکھ سکیں گے۔

Leave a reply