رستمِ پاکستان دنگل:پاک آرمی کےگلزارنےٹائٹل جیت لیا

0
105

پاکستان آرمی کےگلزارعرف گلوبٹ نے عدنان ٹیراں والا کو شکست دے کر رستم پاکستان دنگل کاٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فیصل آباد میں رستمِ پاکستان کے فائنل کا شاندار انعقاد کیا گیا، جہاں پاک آرمی کے پہلوان گلزار گلو بٹ نے واپڈا کے عدنان ٹیراں والا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فاتح پہلوان کو 5 لاکھ روپے جبکہ رنر اپ کو 3 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔ فائنل سے قبل ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے نامور پہلوانوں کے درمیان 20 دلچسپ مقابلے بھی ہوئے۔
ایونٹ میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دنگل کے مقابلوں سے خوب لطف اندوز ہوئے، جبکہ پہلوانوں کی کارکردگی پر بھرپور داد بھی دی گئی۔

Leave a reply