بھاٹی گیٹ واقعہ:پراجیکٹ منیجرسمیت5افسران گرفتار

0
9

بھاٹی گیٹ واقعہ میں پراجیکٹ منیجرسمیت5افسران کوگرفتارکرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق بدھ کی شب لاہورکےعلاقہ بھاٹی میں 24 سالہ سعدیہ اور10ماہ کی ردافاطمہ مین سیوریج لائن میں گرگئی تھیں۔جس پرفوری طور پر ریسکیو 1122 پرکال کی گئی ۔ریسکیوٹیمیں چندمنٹ میں جائےحادثہ پرپہنچ گئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےہنگامی اجلاس میں واقعے سے متعلق غیر جانبدار فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ فوری پیش کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ نے غفلت برتنے پر ٹریفک انجینئرنگ اینڈ پلاننگ ایجنسی (TEPA) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر، مینجراور کنسلٹنٹ کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
حکومت کی جانب سے جاں بحق ہونے والی خاتون کے اہل خانہ کے لیے 1 کروڑ روپے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے جو ذمہ دار کنٹریکٹر ادا کرے گا۔
واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو 24 گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

Leave a reply