بائیڈن سےورثےمیں بدترین مہنگائی اوردیگرمسائل ملے،ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاکہ سابق صدرجوبائیڈن سےورثےمیں بدترین مہنگائی اوردیگرمسائل ملے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ امریکامیں ادویات کی قیمتیں دنیاکےباقی ممالک سے15فیصدتک زائدتھیں،17کےقریب فارماکمپنیاں امریکیوں سےزیادہ قیمت وصول کررہی تھی،لندن میں 10ڈالرمیں ملنےوالی دوائی امریکامیں 120ڈالرمیں ملتی تھی،120ڈالرمیں ملنےوالی دوائی اب نیویارک میں20ڈالرمیں دستیاب ہے،امریکی تاریخ میں سب سےزیادہ ادویات سستی کی ہیں۔
اُنہوں نےمزیدکہاکہ بائیڈن نےکبھی بھی ان مسائل پرتوجہ نہیں دی،فرانس جیسےممالک ٹیرف کی وجہ ہم سےتجارتی ڈیل پرمجبورہوئے،باراک اوبامانےعوام کےبجائےہیلتھ کیئرانشورنس کمپنیوں کوفائدہ پہنچایا ،انشورنس کمپنیوں کےبجائے ہیلتھ کیئرکاپیسہ اب براہ راست عوام کی جیب میں جائےگا،بائیڈن سےورثے میں بدترین مہنگائی اوردیگرمسائل ملے،11ماہ کےدوران امریکاکو اوپر لے جانےکےلئےتاریخی اقدامات کیے۔
امریکی صدرنےکہاکہ مینی سوٹاسے9بلین ڈالرکاسرمایہ بیرون ملک منتقل کیاگیا،کیاہم بےوقوف ہیں،مینی سوٹامیں صومالی گینگزاورجرائم پیشہ افرادگھوم رہےہیں،پیٹرول کی قیمت اب بہت سی جگہوں پر2ڈالرفی گیلن سےکم ہے، اگلےایک سال میں ہم بجلی پیداکرنےوالے1600نئےپلانٹ لگائیں گے،شمالی کیرولائناکی فرنیچرانڈسٹری کوبچانےکیلئے50فیصدٹیرف کی منظوری دی۔















