برطانیہ کے ویزا قوانین میں بڑی تبدیلی،B2 لیول ضروری قرار

0
15

برطانیہ نے ویزا پالیسی میں ایک بڑی اور تاریخی تبدیلی کرتے ہوئے غیر ملکی شہریوں کے لیے شرائط مزید سخت کر دیں، بیرونِ ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کی مشکلات بڑھ گئیں ۔
برطانوی حکومت نے پیشہ ورانہ اور جاب ویزوں کے لیے انگریزی زبان کے B2 لیول کو لازمی قرار دے دیا ہے، جو اس سے قبل نسبتاً نرم شرائط پر مشتمل تھا۔ نئی پالیسی کے تحت درخواست گزار کو نہ صرف روزمرہ انگریزی بلکہ پیچیدہ، فنی اور تکنیکی موضوعات پر بھی روانی کے ساتھ گفتگو کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق ویزا قوانین میں اس تبدیلی کا اطلاق 8 جنوری سے ہوگا اور یہ شرط پہلی بار ویزا کے لیے درخواست دینے والے افراد پر لاگو ہوگی۔ تاہم پہلے سے برطانیہ میں موجود یا ویزا کی تجدید کروانے والوں کے لیے پالیسی میں نرمی یا مرحلہ وار نفاذ پر غور کیا جا رہا ہے، جس کی باضابطہ تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب امیگریشن ماہرین اور انسانی حقوق کے حلقوں نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی شرط کے باعث ہزاروں باصلاحیت افراد برطانیہ میں کام کے مواقع سے محروم ہو سکتے ہیں۔

Leave a reply