عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑااضافہ ، برینٹ تیل کی قیمت 117 ڈالر فی بیرل ہو گئی

0
2

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس نے عالمی معیشت کے لیے نئے خدشات پیدا کر دیے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 117 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 105 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح ابوظبی کا عالمی بینچ مارک مربان کروڈ بھی 2.61 ڈالر اضافے کے بعد 109.3 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3.86 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ 112.39 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس خام تیل 5.14 فیصد اضافے کے ساتھ 101.37 ڈالر فی بیرل ہو گیا تھا۔
اس سے قبل بھی برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.68 فیصد اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 110.03 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق جنگ سے قبل خام تیل کی قیمتیں نمایاں طور پر کم تھیں۔ اس وقت تیل تقریباً 67 ڈالر فی بیرل دستیاب تھا، جبکہ برینٹ خام تیل 73 ڈالر فی بیرل کے قریب تھا۔ اب ان قیمتوں میں 30 سے 40 ڈالر تک کا نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔
ماہرینِ معاشیات کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اس مسلسل اضافے سے عالمی سطح پر مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر وہ ممالک جو اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے درآمدی تیل پر انحصار کرتے ہیں، ان کے تجارتی خسارے میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے، جس کا براہِ راست اثر عوام پر پڑ سکتا ہے۔

Leave a reply