بورڈ آف پیس اجلاس:ٹرمپ نے فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

0
8

واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے پہلے باضابطہ اجلاس کے افتتاحی خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کااپنےخطاب میں کہناتھاکہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم انسان، اعلیٰ سپہ سالار اور ٹف فائٹر ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کومیں بہت پسند کرتا ہوں۔
امریکی صدرنےاپنےخطاب میں ایک بارپھرپاک بھارت جنگ کاذکر کرتے ہوئےکہاکہ میں نے 8 جنگیں رکوائی اور پاک بھارت جنگ میں بھارت کے 11 طیارے گرائے جانے کا بھی ذکر کیا ۔
ڈونلڈٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ میں نےپاکستان اوربھارت کےدرمیان جنگ رکوائی ،پاکستان اوربھارت کی جنگ بہت شدت اختیارکررہی تھی،پاک بھارت جنگ میں 11جیٹ طیارےگرائےگئے،میں نےاپناکرداراداکیااوراس جنگ کورکوایا۔

Leave a reply