وزیراعلیٰ مریم نوازکابےسہاربیواؤں کےقبضہ کیس فوری حل کرنےکاحکم

0
19

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بے سہاربیواؤں کےقبضہ کیس فوری حل کرنےکاحکم دےدیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیرصدارت اہم اجلاس منعقدہواجس میں اہم فیصلے کرلئے گئے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نےبےسہاربیواؤں کےقبضہ کیس فوری حل کرنےکاحکم دیا،اورکہاجائیدادوں پرناجائزقبضےکےخلاف ہردن مانیٹرنگ ہوگی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکوقبضہ کیسزکی روزانہ رپورٹ پیش کی جائےگی،وزیراعلیٰ نےآرڈیننس 2025کے مکمل نفاذکی ہدایت کردی۔
اجلاس سے گفتگوکرتےہوئے مریم نوازکاکہناتھاکہ ناجائزقبضہ کےکیس کےجلدحل سےعوام کوفوری ریلیف دیناچاہتےہیں،تمام ڈپٹی کمشنرناجائزقبضہ کیس پرروزانہ اجلاس کریں،خودمانیٹرکروں گی،پنجاب میں ناجائزقبضےکےخلاف ایکشن کیلئےمساجدمیں اعلانات کیےجائیں گے۔
وزیراعلیٰ نےگجرات ،لیہ،حافظ آباد دیگراضلاع میں کیس کےفیصلےنہ ہونے پر اظہارناراضی کیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازکوبریفنگ دی گئی کے3ہفتےمیں پنجاب بھرمیں ناجائزقبضےکے خلاف 2919درخواستیں موصول ہوئیں ،جس پرعمل کرتےہوئے ڈسٹرکٹ ڈسپیورٹ ریزولیشن کمیٹیوں نے 499 کیس حل کردئیے۔

Leave a reply