وزیراعلیٰ مریم نوازکی حرم ریحان کوبھارتی ایتھلیٹ کاریکارڈتوڑنےپرمبارکباد

0
7

وزیراعلی پنجاب مریم نوازنےپاکستانی ایتھلیٹ حرم ریحان کوبھارتی ایتھلیٹ کاریکارڈتوڑنےپرمبارکباددی۔
گوجرانوالہ کے گورنمنٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن سے تعلق رکھنےوالی ایتھلیٹ حرم ریحان نےبھارتی ایتھلیٹ کا knee strikeکاریکارڈاپنےنام کرلیا،حرم ریحان نے ایک منٹ میں ایک ٹانگ کے ساتھ 143 مرتبہknee strike کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا اور چھ سال پرانا بھارتی مرد کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےحرم ریحان کوملک وقوم کانام روشن کرنےپراوراپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے پر شاباش اور مبارکباد دی۔
وزیراعلیٰ نے حرم ریحان کی شاندار کامیابی پر انہیں اور ان کے کوچنگ سٹاف کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ حرم ریحان دیگربیٹیوں کےلئے مشعل راہ ہیں، پنجاب کی بیٹی اب تنہا نہیں، وہ ہر بیٹی کے ساتھ کھڑی ہیں۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ حرم ریحان نےثابت کیاکہ اگر پنجاب کی بیٹی ہمت کرے تو دنیا کو حیران کر سکتی ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ ریاست ماں کی طرح اپنے نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومت پنجاب نوجوانوں کے خواب پورے کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ وہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں۔

Leave a reply