چین :مصنوعی ذہانت کے ماڈلز نے عالمی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی

0
5

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں انقلاب برپا،چین کے اے آئی ماڈلز نے عالمی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی۔
چین قمری نئے سال اور سپرنگ فیسٹیول کی آمد کے موقع پر عالمی ٹیکنالوجی مارکیٹ میں اپنی موجودگی مزید مضبوط بنانے کیلئے اعلیٰ کارکردگی رکھنے والے مصنوعی ذہانت ماڈلز متعارف کروانے کی تیاری کررہا ہے۔ ایک سال قبل چینی سٹارٹ اپ ڈیپ سیک نے اپنی R1 اور V3 سیریز کے ذریعے مصنوعی ذہانت کی صنعت میں ہلچل مچا دی تھی اور اب اس کی نیکسٹ جنریشن کا V4 ماڈل متوقع ہے۔
حال ہی میں کمپنی نے اپنے معلوماتی دائرہ کار کو 128,000 ٹوکنز سے بڑھا کر 1 ملین ٹوکنز کردیا ہے، جس سے ماڈل کی یادداشت اور معلومات کو ایک ساتھ سمجھنے اور استعمال کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اسی طرح بائٹ ڈانس کا ویڈیو بنانیوالا مصنوعی ذہانت ماڈل سی ڈانس 2.0 چینی سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، یہ ماڈل سادہ ہدایات کے ذریعے فلمی معیار کے مناظر، ہموار کیمرہ حرکت اور ہم آہنگ آواز تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس کے علاوہ ژھیپو اے آئی نے اوپن سورس ماڈل جاری کیا ہے، جس میں بہتر کمپیوٹر پروگرامنگ کی صلاحیت اور طویل المدت کام انجام دینے کی خصوصیات شامل ہیں، اس کمپنی کو چین کے نمایاں مصنوعی ذہانت اداروں میں شمار کیا جاتا ہے اور اطلاعات کے مطابق یہ ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں فہرست ہونے کی تیاری بھی کر رہی ہے۔
ایک اورچینی کمپنی آئی فلائی ٹیک نے تصدیق کی ہے کہ وہ سپارک ایکس 2 ماڈل جاری کرنے جارہا ہے، جو مکمل طور پر چینی ساختہ چپس پر تربیت یافتہ ہوگا، اس اپ گریڈ سے تعلیم، صحت اور خودکار معاون ایپلی کیشنز میں عملی استعمال مزید آسان ہو جائے گا۔
اس کے علاوہ ڈیکسمال نے ڈی ایم او نامی مصنوعی ذہانت ماڈل متعارف کروایا ہے، جو روبوٹک آپریشنز، گاڑی چلانے، راستہ تلاش کرنے اور پیچیدہ تکنیکی کاموں کیلئے تیار کیا گیا ہے ، جوانڈسٹریل اور لاجسٹکس آٹومیشن میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Leave a reply