دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر منا رہی ہے، صدر اور وزیر اعظم کی مبارکباد

0
11

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے۔ اس موقع پر شہباز شریف اور آصف علی زرداری نے مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ خوشی کا تہوار امن، استحکام اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے، جبکہ موجودہ عالمی حالات میں رواداری اور بھائی چارے کی تعلیمات کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری تعلیم، صحت، سرکاری خدمات اور افواج میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
اس کے علاوہ سردار ایاز صادق اورفیصل کریم کنڈی  نے بھی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے اسے محبت، امید اور امن کا پیغام قرار دیا۔

Leave a reply