پاکستان سمیت دنیابھرمیں کرسمس کی تیاریاں عروج پر،بگوٹامیں بھی کرسمس ٹرین چلادی گئی

کرسمس کا تہوار ہر سال 25 دسمبر کو دنیا بھر کے مسیحی افراد کے لیے خوشیوں کا پیغام لے کر آتا ہے۔
خاص طور پر یورپ، امریکہ اور روسی ریاستوں میں تو دسمبر کے مہینے کے آغاز ہی سے کرسمس کی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں، جس کے دوران گھروں، گلیوں اور دیگر مقامات کو اچھی طرح سجایا جاتا ہے۔
بگوٹا میں بھاپ اڑاتی جگمگاتی کرسمس ٹرین منزل کی جانب رواں دواں ہے، اُدھروائٹ ہاؤس کےاطراف کرسمس کی روشنیوں نےچراغاں کردیا،لاس اینجلس کےبازاراورسڑکیں کرسمس کی روشنیوں سے جگمگا اُٹھیں ،ٹورنٹوروشنیوں میں نہاگیا،پیرس کاایفل ٹاوربھی جگمگ کرنےلگا۔















