انسٹاگرام کا طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کی اجازت کا منصوبہ

0
104

نوجوانوں میں مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام ایپ اپنے مستقبل کو شارٹ فارم مواد سے آگے لے جانے اور نئے تکنیکی تجربات کرنےپر غور کر رہا ہے۔
انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اشارہ دیا ہے کہ ان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم مستقبل میں طویل ویڈیوز اور پریمیم مواد میں سرمایہ کاری کرنے پر غور کر رہا ہے، تاکہ صارفین کی دلچسپی بڑھائی جا سکے اور ٹک ٹاک جیسے دیگر پلیٹ فارمز کے مقابلے میں اپنی پوزیشن مضبوط کی جا سکے۔
انہوں نے معروف ڈیجیٹل نیوز اور تجزیاتی پلیٹ فارم سیمیفور سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ انسٹاگرام کی موجودہ حکمت ِعملی شارٹ کنٹینٹ پر مبنی ہے، جو صارفین کی فوری دلچسپیوں کو پورا کرتی ہے، لیکن مستقبل میں کچھ حد تک ویڈیوز متعارف کروانا ضروری ہو سکتا ہے،یہ تبدیلی سبسکرپشن ماڈلزاور کریئٹرز پیڈ مواد کیساتھ نئی آمدنی کے ذرائع کھولے گی، تاہم انسٹاگرام کا طویل ویڈیو ماڈل یوٹیوب جیسا نہیں ہوگا، کیونکہ انسٹاگرام کے پلیٹ فارم پر صارفین مستقل اور مختلف مواد دیکھنے کے عادی ہیں۔

Leave a reply