رشوت کاالزام:این سی سی آئی اےکےگرفتارافسران کےجسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ جاری

عدالت نےرشوت کےالزام میں گرفتارنیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے)کےافسران کے جسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ جاری کردیا۔
عدالت کی جانب سےجاری حکمنامہ میں کہاگیاکہ ایف آئی اےکےتفتیشی نے ملزموں کےمزیدجسمانی ریمانڈ کی استدعاکی ،وکیل ایف آئی اےکےمطابق ملزموں کیخلاف آمدن سےزائداثاثےبنانےکی تفتیش شروع کی ،وکیل ایف آئی اےکااعتراض آیاایف آئی آرمیں90لاکھ کاذکرہے،ریکوری 4کروڑ سے زائدکیسےہوئی۔
حکمنامہ میں کہاگیاکہ ایف آئی اےوکیل کے مطابق ملزمان عام نہیں ،اس لئےان سےتفتیش کا طریقہ کار بھی عام نہیں ،پراسیکیوٹرکےمطابق یہ وائٹ کالرکرائم ہے ملزم سب طریقہ کار جانتے ہیں ،پراسیکیوٹر کےمطابق ملزموں کی پہلےانکوائری ہوئی جس سےپتاچلایہ رشوت وصول کرتےہیں،گزشتہ تین دن کےجسمانی ریمانڈمیں بھاری رقم ریکورہونااہم پیش رفت ہے۔















