برفباری کے بعد سردی کی لہر، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

برفباری کے بعد سردی کی لہر، محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ چند روزمیں سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو گا، جبکہ ملک کے بالائی اور شمالی علاقہ جات میں وقفے وقفے سے برفباری بھی جاری ہے، لہٰذا پہاڑوں کا رخ کرنیوالے سیاح احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ بلوچستان کے شہر زیارت میں موسم سرما کی برفباری کے بعد وادی میں سردی کی شدت بڑھ گئی ۔زیارت اور گرد و نواح میں گزشتہ رات ہونیوالی برفباری سے وادی کی گلیاں اور پہاڑ سفید ہو گئے۔















