ترکیہ میں غزہ امن منصوبے پر مشاورتی اجلاس آج،پاکستان جنگ بندی پرزور دے گا

0
20

ترکیہ میں غزہ امن منصوبے پر مشاورتی اجلاس آج ہوگا،جس میں پاکستان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور دے گا۔
ترکیہ کےشہراستنبول میں غزہ امن منصوبےپرمشاورتی اجلاس منقعدہونے جارہا ہےجس کی میزبانی ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان کریں گے،اجلاس میں پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے، پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خا رجہ اسحاق ڈار کریں گے ۔
ترکیہ میں منعقدہونےوالےاجلاس میں امارات،قطر، سعودی عرب،ا ردن، انڈونیشیااور مصر کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہونگے، یہ اجلاس جنگ بندی پر عملدر آمد اور انسانی امداد کی فراہمی کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی میں رکاوٹوں اور اسرائیل کی جانب سے انسانی امداد کے وعدے پورے نہ کرنے کے معاملے پر بھی بات چیت ہوگی۔ اجلاس میں پاکستان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور دے گا۔
یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گزشتہ ماہ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اب تک 236 فلسطینی شہید جبکہ600 زخمی ہوچکے ہیں۔

Leave a reply