متنازع ٹوئٹ کیس،ایمان مزاری اورہادی علی کی سزائیں معطل،فوری رہائی کاحکم

0
5

سپریم کورٹ نےمتنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری اوران کےشوہرہادی علی کی ضمانت منظورکرلی۔
سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی کی ضمانتیں 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔
جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے قرار دیا کہ ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیس کے حتمی فیصلے تک دی جارہی ہے۔

Leave a reply