عدالت نےسہیل آفریدی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

0
35

اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ نےعدم حاضری پروزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ کےسینئرسول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کیخلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اورساکھ متاثرکرنےکے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نےعدم حاضری پرسہیل آفریدی کےناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل کوگرفتارکرکےپیش کرنےکاحکم جاری کردیا۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی مزیدسماعت 17جنوری تک ملتوی کردی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پرریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اورساکھ متاثرکرنےکامقدمہ ہے۔

Leave a reply