رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 812 ملین ڈالر

اسٹیٹ بینک کےاعددوشمارمیں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 812 ملین ڈالررہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر 2025 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 100 ملین ڈالر سے زائد سرپلس رہا۔ اس سے قبل اکتوبر 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ 291 ملین ڈالر خسارے میں تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 709 ملین ڈالر سرپلس رہا تھا۔ رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 812 ملین ڈالر رہا، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ 503 ملین ڈالر سرپلس تھا۔















