ڈھاکا ٹیسٹ، چوتھے دن کا کھیل ختم! بنگلادیش نے 179 رنز کی برتری حاصل کرلی

0
2

ڈھاکا ٹیسٹ، چوتھے دن کا کھیل ختم! بنگلادیش نے 179 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کی پہلی اننگز 386 رنز پر ختم ہوئی، جس کے نتیجے میں بنگلادیش کو پہلی اننگز میں 27 رنز کی معمولی برتری حاصل ہوئی تھی۔بنگلادیش نے اپنی دوسری اننگز میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ کپتان نجم الحسن شانتو 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مومن الحق 56 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔دن کے اختتام پر مشفق الرحیم 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، محمد عباس اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ کے پانچویں اور آخری دن بنگلادیش اپنی اس برتری کو مزید بڑھا کر پاکستان کو ایک مشکل ہدف دینے کی کوشش کرے گا، جبکہ پاکستانی بولرز کی کوشش ہوگی کہ وہ میزبان ٹیم کو جلد آؤٹ کرکے میچ اپنے حق میں کریں۔

Leave a reply