دبئی گولڈ ڈسٹرکٹ میں دنیا کی پہلی سونے کی سٹرک تعمیرکرنے کا اعلان

0
4

دبئی میں دنیا کی پہلی گولڈ سٹریٹ کی تعمیر کرنے کا اعلان،جو دِیرہ کے علاقے میں واقع دبئی گولڈ ڈسٹرکٹ میں قائم کی جائے گی۔
دبئی گولڈ سٹریٹ کا منصوبہ اِثراء دبئی کی جانب سے متعارف کرایا گیا ہے، جو دبئی حکومت کی ملکیت میں کام کرنیوالا رئیل اسٹیٹ اور سرمایہ کاری کا ادارہ ہے۔ سونے کی اس سٹرک کو تعمیر کرنے کا مقصددنیا بھر سے آنیوالے سیاحوں اور خریداروں کیلئے دبئی گولڈ سٹریٹ کو پُر کشش بنانا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کے تحت تعمیر کی جانیوالی گولڈ سٹریٹ دبئی کو سونے اور زیورات کے کاروبار میں ایک نمایاں اور منفرد عالمی مرکز کے طور پر مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
دبئی کے گولڈ ڈسٹرکٹ میں تعمیر کی جانیوالی اس سڑک کو خصوصی طرزِ تعمیر کے تحت ڈیزائن کیا جا رہا ہے، جس میں سونے کی جھلک اور جمالیاتی عناصر شامل ہوں گے، تاکہ دنیا بھر سے آنیوالے سیاحوں اور خریداروں کیلئے اسے ایک دلکش اور یادگار مقام بنایا جا سکے۔اس منصوبے کا مقصد محض آرائش یا خوبصورتی تک محدود نہیں، بلکہ دبئی کو سونے، چاندی اور قیمتی زیورات کی عالمی تجارت کے نقشے پر ایک جدید اور منفرد حیثیت دلانا بھی ہے۔
گولڈ ڈسٹرکٹ کو ایک جامع گولڈ ہب کے طور پر ترقی دی جا رہی ہے، جہاں ریٹیل، ہول سیل، سرمایہ کاری اور زیورات سے متعلق مکمل ویلیو چین ایک ہی مقام پر دستیاب ہوگی۔ منصوبے کے تحت عالمی شہرت یافتہ برانڈز سمیت ایک ہزار سے زائد ریٹیلرز اپنی خدمات فراہم کریں گے۔
اماراتی حکام کے مطابق یہاں سونے کی سٹرک کی تعمیر کے بعد یہ گولڈ ڈسٹرکٹ ناصرف سونے اور زیورات کے کاروبار کا ایک بڑا مرکزہو گی، بلکہ یہ مارکیٹ بین الاقوامی سیاحوں، خریداروں اور سرمایہ کاروں کیلئے بھی اہم سیاحتی کشش کی حامل ہو گی۔

Leave a reply