الیکشن کمیشن نےاسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کاشیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن نےاسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کاشیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کےشیڈول کےمطابق لوکل گورنمنٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 27دسمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں،امیدواروں کےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3جنوری تک ہوگی،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پراپیلوں کے فیصلے13جنوری تک ہوں گے،امیدواروں کی حتمی فہرست 14جنوری اورنشانات 15جنوری کوالاٹ ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کےشیڈول میں کہاگیاکہ اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات 15فروری کوہوں گے،اسلام آبادبلدیاتی انتخابات کےنتائج 19فروری تک مرتب کیے جائیں گے۔















