الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نےعام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

0
7

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نےعام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا ۔
آزادکشمیر کے عام انتخابات 27جولائی کو ہوں گے ،الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار 9 جون سے 19 جون 2026 تک ریٹرننگ افسران کے پاس اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 جون کو ہوگی جبکہ درست قرار دیے گئے امیدواروں کی ابتدائی فہرست بھی اسی روز جاری کی جائے گی۔
کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 21 جون سے 24 جون تک الیکشن کمیشن میں دائر کی جا سکیں گی، اپیلوں کی سماعت 26 اور 27 جون کو ہوگی جبکہ فیصلے 28 سے 29 جون تک سنائے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق امیدوار 30 جون تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔
انتخابی میدان میں موجود امیدواروں کی فہرست یکم جولائی کو جاری کی جائے گی جبکہ 2 جولائی کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ اسی روز انتخابی نشانات سمیت امیدواروں کی حتمی فہرست بھی شائع کر دی جائے گی۔

Leave a reply