فٹبالر کومین آف دی میچ کےاعزاز میںشیلڈکےبجائےانڈوں کےکریٹس کاتحفہ مل گیا

0
102

زیمبیا کے فٹبالر کینیڈی موسونڈا کو میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد مین آف دی میچ بننے پر انڈے کے کریٹس کا تحفہ دیا گیا۔
کینیڈی موسونڈ زیمبیا کی سپر لیگ میں پاور ڈائناموز کے لیے کھیل رہے تھے جب انہوں نے نکانا کے خلاف گول کرتے ہوئے صفر ایک سے برتری حاصل کی۔
رپورٹ کے مطابق کھلاڑی کو شیمپین یا کوئی شیلڈ دینے کے بجائے انڈوں کے 5 کریٹ کا تحفہ دیا گیا، جس نے مداحوں اور فٹبالر کو چونکا دیا۔
فٹبالر کینیڈی موسونڈا کو انڈوں کے 5 کریٹس میں تقریباً ڈھائی درجن انڈے انعام میں دیے گئے۔فٹبالر کو رقم یا ٹرافی دینے کے بجائے انعام میں انڈے دینے کی خاص وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

Leave a reply