پاکستان ایل نینو سے متاثرموسمیاتی تبدیلی والے ممالک میں سرفہرست

0
101

حالیہ تحقیق میں پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلی کے نظام ایل نینو سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہراست میں شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ایل نینو سے متاثر ہورہا ہے جس کے سبب 2050 تک لاہور اور فیصل آباد کا شمار دنیا کےگرم ترین شہروں میں ہوسکتا ہے جب کہ گرمی سے یہاں اموات کی شرح بھی بڑھ جائےگی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بھی ہیٹ ویو کے خطرےکی گھنٹی بجا دی ہے، اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ لاہور ڈاکٹر ظہیر بابر نے خبردار کیا ہےکہ ایل نینو کے زیرِ اثر درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، لاہور، فیصل آباد اور ملتان سمیت پنجاب کے شہری علاقوں میں بلند اور اونچی عمارتیں، گاڑیوں کا دھواں، درختوں کی کمی اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کا قیام ہیٹ ویوز بننے کا سبب ہیں۔
اس حوالے سے ماہر ماحولیات ڈاکٹر ذوالفقار احمد نے انکشاف کیا کہ ایک تحقیق کے مطابق دنیا بھرمیں توگرمی کی شدت اور درجہ حرارت میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا لیکن کراچی میں یہ اضافہ 4.5 فیصد اور لاہور میں 4.1 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a reply