معروف انٹرنیشنل ائیر لائن ایمریٹس نے کرایوں میں کمی کردی

0
37

پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری ،معروف انٹرنیشنل ائیر لائن ایمریٹس نے کرایوں میں کمی کردی۔
عالمی ایئرلائن ایمریٹس نے محدود مدت کیلئے خصوصی پروموشن کا اعلان کر دیا ۔جس کے تحت منتخب فضائی ٹکٹوں پر 10 فیصد تک رعایت حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس رعایت سے فائدہ اٹھانے کیلئے مسافروں کو بکنگ کے وقت پرومو کوڈ PKSCP25 استعمال کرنا ہوگا۔
ایمریٹس کے مطابق اس مہم کا مقصد آنیوالے دنوں میں سفر کا ارادہ رکھنے والے پاکستانی مسافروں کیلئے پریمیم سفر کو زیادہ قابلِ برداشت بنانا اور ایئرلائن کے سرکاری چینلز کے ذریعے پیشگی بکنگ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ رعایت صرف مخصوص روٹس اور کرایوں پر لاگو ہوگی، جبکہ تمام تفصیلات اور شرائط ایمریٹس کی خصوصی کیمپین ویب پیج پر فراہم کی گئی ہیں۔اس آفر کے تحت سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز صفر فیصد مارک اپ پر اپنے ٹکٹ کی رقم کو 12 ماہ تک کی آسان اقساط میں تبدیل کر سکتے ہیں،تاہم یہ سہولت کارڈ کی اہلیت، بینک کی شرائط اور دیگر قواعد و ضوابط سے مشروط ہوگی۔
ترجمان ایمریٹس کے مطابق دیگر فضائی پروموشنز کی طرح یہ آفر ہر روٹ یا ہر قسم کے کرایے پر لاگو نہیں ہوگی، اس لیے مسافروں کو بکنگ سے قبل تمام شرائط کا بغور جائزہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے ایک اور اہم پیشرفت یہ بھی ہے کہ ایمریٹس اپنے پریمیئم اکانومی پراڈکٹ کے دائرہ کار کو مزید وسعت دے رہی ہے، جس میں کراچی بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے دبئی سےکراچی کی روزانہ پروازکو اپ گریڈ شدہ بوئنگ طیارے کے ذریعے آپریٹ کیا جائے گا، جس میں جدید کیبن، بہتر نشستیں اور پریمیئم اکانومی کلاس شامل ہوگی۔
ترجمان ایمریٹس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دنیا کے مختلف بین الاقوامی روٹس پر ریفریشڈ طیاروں کی تعیناتی کے وسیع منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد پاکستانی فضائی مسافروں کو بہتر سفری تجربہ فراہم کرنا ہے۔

Leave a reply