انگلینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش کے بعد پاکستانی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر بھاری جرمانہ

0
4

انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ گیا، قومی ٹیم پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 11 پوائنٹس بھی کم کردیئے گئے۔
آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رنجن مدوگالے نے پاکستان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قومی ٹیم کو مقررہ اوورز کے ہدف سے 11 اوورز کم قرار دیا۔
آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے تحت مقررہ وقت میں ہر کم اوور پر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، تاہم اس جرمانے کی زیادہ سے زیادہ حد میچ فیس کا 50 فیصد ہے۔
سلو اوور ریٹ کے باعث پاکستان کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی نقصان اٹھانا پڑا۔ ڈبلیو ٹی سی پلیئنگ کنڈیشنز کے آرٹیکل 16.11.2 کے مطابق مقررہ اوورز سے ہر ایک اوور کم ہونے پر ایک پوائنٹ کی کٹوتی کی جاتی ہے، جس کے تحت پاکستان کے 11 ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس کم کردیئے گئے۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے عائد کردہ سزا قبول کرلی، جس کے باعث معاملے پر باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

Leave a reply