لکی مروت میں پولیس موبائل کےقریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید

0
8

لکی مروت میں پولیس موبائل کےقریب دھماکےکےنتیجےمیں ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہیدہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق لکی مروت کے سب ڈویژن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکےکےباعث ایس ایچ او تھانہ شادی خیل سمیت 6 اہلکار شہید ہو گئے۔
ترجمان لکی مروت پولیس کےمطابق دھماکاخیز مواد پولیس موبائل کے قریب نصب تھا، پولیس موبائل پرہونےوالےحملےمیں ایک اہلکارزخمی بھی ہوا۔
ترجمان کاکہناہےکہ دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس کی اضافی نفری روانہ کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق شہید افراد میں ایس ایچ او تھانہ شادی خیل صدر اعظم بھی شامل ہیں۔

Leave a reply