محبت کااحساس ہواتوشوہرکوپروپوزکردیا،اداکارہ شاہین خان

0
17

پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ شاہین خان نےدوسری شادی کاقصہ بتاتے ہوئےکہاکہ جیسےہی محبت کااحساس ہواشوہرکوفون کرکےپروپوزکردیا۔

اداکارہ شاہین خان نےحا ل ہی میں ایک نجی چینل کےشومیں بطورمہمان شرکت کی ،جہاں اُنہوں نےاپنی زندگی کےنشیب وفرازکےبارےمیں تفصیل سےگفتگو کی۔
میزبان کےسوال پرجواب دیتےہوئےاداکارہ نےبتایاکہ میری پہلی شادی کم عمری میں ٹوٹ گئی تھی،جب مجھےطلاق ہوئی تومیرابیٹاایک سال سےبھی چھوٹاتھا۔ اس کی تمام ذمہ داری مجھ پر آگئی تھی۔
شاہین خان نےبتایاکےمیں پہلے شوہر سے علیحدگی نہیں چاہتی تھی لیکن میری والدہ مجھے اپنے گھر واپس لے آئی تھیں، میں دل ہی دل میں دعائیں کرتی تھی کہ شاید کوئی مجھے واپس بلالے مگر ایسا کبھی نہیں ہوا۔
اداکارہ نےگفتگوکوجاری رکھتےہوئےبتایاکہ بیٹے کے بہتر مستقبل کی خاطر مختلف ملازمتیں کیں،پھرمیں نے ائیر ہوسٹس کی نوکری بھی کی،پھرمیں نے اپنا تبادلہ لندن کروالیا تھا۔
اداکارہ نےاپنی دوسری شادی کےبارےمیں بھی بتایاکہ وہ اوراُن کےموجودہ شوہرایک دوست کی شادی میں تھےتودونوں ایک ہی گانےپرڈانس کررہےتھے ،جس کےبول تھےکے’’شادی کرادومیری‘‘ اداکارہ نےمذاق میں کہاکہ دوسری کالفظ بولاحالانکہ اس سےقبل دونوں ایک دوسرےکوجانتےبھی نہیں تھے۔اُسی شادی پردونوں کی پہلی ملاقات تھی ، بس وہیں سے سلسلہ شروع ہوگیا۔
شاہین خان نےمزیدبتایاکہ لندن جانے کے لیے دبئی ائیرپورٹ پر بیٹھی ہوئی تھی کہ اُن کواحساس ہوا کہ میں فرخ سے محبت کرتی ہوں جس پرفوراً فون کال ملا کر ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا، اس کے بعد میرے شوہر نے قدم اٹھایا اور ہم دونوں کا نکاح ہوگیا۔

Leave a reply