آنکھوں کی بیماری: شوکت خانم ہسپتال نے عمران خان تک رسائی مانگ لی

آنکھوں کی سنگین بیماری،شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو فوری طور پرعمران خان تک رسائی دینے اورعلاج میں شامل ہونے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا ۔
ہسپتال کےفیس بک پیج سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ متعدد خبریں زیرِگردش میں ہیں جن میں بتایا جا رہا ہے کہ عمران خان آنکھوں کی ایک سنگین بیماری(central retinal vein occlusion)میں مبتلا ہیں جس کی وجوہات صحت کےکئی دیگر مسائل سے منسلک ہو سکتی ہیں۔
اگرچہ ہمیں ان معالجین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارت پر مکمل اعتماد ہے جو اس وقت ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں، اس کے باوجود ہم درخواست کرتے ہیں کہ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو فوری طور پر خان صاحب تک رسائی دی جائے اور ان کےعلاج میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے، تاکہ ان تمام لوگوں کو مطمئن کیا جا سکے جو ان کی صحت کے بارے میں تشویش رکھتے ہیں ۔















