فیصل آباد میٹرو بس منصوبے پر تعمیراتی کام کا آغاز

0
129

فیصل آباد میٹرو ماس ٹرانزٹ منصوبے پر تعمیراتی کام باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ جھنگ روڈ پر ترقیاتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

رپورٹس کے مطابق منصوبے کے تحت اورنج لائن کوریڈور 20.3 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا، جو جڑانوالہ روڈ پر واقع فیصل ٹاؤن سے شروع ہو کر جھنگ روڈ پر فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب طاہر پورہ تک جائے گا۔

پنجاب حکومت نے منصوبے میں تاخیر سے بچنے کیلئے مختلف اداروں کو یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی اور انفراسٹرکچر سے متعلق کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

حکام کے مطابق واسا، فیسکو، سوئی گیس، میونسپل کارپوریشن، پی ٹی سی ایل اور ٹریفک پولیس کو منصوبے کیلئے مکمل تعاون کی ہدایت دی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق میٹرو منصوبے کی تکمیل سے فیصل آباد میں ٹریفک کے مسائل میں کمی اور شہریوں کو جدید سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

Leave a reply