فیک نیوز ، ڈس انفارمیشن اور کرپشن میری ریڈ لائن ہیں ، عائشہ منظور وٹو

ڈی جی آپریشن پنجاب عائشہ منظور وٹو نےکہاہےکہ فیک نیوز ، ڈس انفارمیشن اور کرپشن میری ریڈ لائن ہیں۔
ڈی جی آپریشن پنجاب عائشہ منظور وٹو کی زیرصدارت لاہور ،گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور سرگودھا ڈویژنز کے پیمرا افسران کااہم اجلاس منعقدہوا،جس میں پیمرا پنجاب کی کارکردگی اور میڈیا پر چلنے والے مختلف پروگرام اور انکے بارے میں موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیاگیا۔
عائشہ منظور وٹو کاکہناتھاکہ فیک نیوز ، ڈس انفارمیشن اور کرپشن میری ریڈ لائن ہیں ۔
انہوں نے میڈیا کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کے حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح بہبود کے اقدامات کو مثبت انداز میں پیش کریں۔
ڈی جی آپریشن پنجاب کاکہناتھاکہ پیمرا کا شکایات سیل ، کونسل آف کمپلینٹس اور ٹول فری نمبر عوام کی رہنمائی اور شکایات کے لیے چوبیس گھنٹے موجود ہیں۔















