معروف اداکار درپن کو مداحوں سے بچھڑے 45 برس بیت گئے

0
18

پاکستان شوبزانڈسٹری کےمعروف اداکار درپن کو مداحوں سے بچھڑے 45 برس بیت گئے۔
1928 میں یوپی میں پیدا ہونے والے درپن کااصل نام عید عشرت عباس تھا، انہوں نےاپنےفنی کیریئر کا آغازفلم ’’امانت ‘‘سےکیاجو 21 دسمبر 1950 کو سینما گھروں کی زینت بنی۔درپن پھر قسمت آزمائی کیلئے ممبئی چلے گئے، چند برس بعد وہ لاہور واپس آگئے اور یہاں درپن کے فلمی نام سے فلم ’’باپ کا گناہ‘‘ سے دوبارہ فلمی سفر شروع کیا، 1959 میں ان کی فلم ’’ساتھی‘‘ بہت مقبول ہوئی۔
درپن نے مجموعی طور پر 67 فلموں میں کام کیا جن میں 57 اردو، 8 پنجابی اور 2 پشتو فلمیں شامل ہیں، ’’ساتھی‘‘ اور ’’سہیلی‘‘ فلموں میں بہترین اداکاری کی بدولت ان کو نگار ایوارڈ زسے نوازا گیا۔درپن نے بطور فلم ساز بھی چند فلمیں بنائیں ۔
اداکار درپن 8 نومبر 1980 کو لاہور میں انتقال کر گئے۔

Leave a reply