معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر ننھے مہمان کی آمد

0
5

معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر ننھے مہمان کی آمد،فنکارہ کے ہاں  دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیاکےمطابق بھارتی سنگھ  کو19دسمبرکی اعلیٰ الصبح ہسپتال لےجایاگیا، جہاں انہوں نے بیٹے کو جنم دیا۔
بھارتی میڈیارپورٹ کےمطابق بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔جوڑے نے اب تک سوشل میڈیا پر بیٹے کی آمد کی اطلاع نہیں دی۔
ذرائع نے ہرش لمباچیا اور بھارتی سنگھ کے دوسرے بچے کی پیدائش کی تصدیق کی ہے۔
ان دنوں بھارتی کوکنگ شو ’’لافٹر شیف‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، بھارتی اس شو کی میزبان ہیں جسے بھارتی ٹیلی ویژن پر نشر کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی معروف فنکارہ بھارتی سنگھ اور ہرش کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2022میں ہوئی تھی،جس کانام جوڑےنےلکش سنگھ لمباچیا رکھاتھا۔

Leave a reply