فلم انڈسٹری کے نامور پرڈیوسر ڈسٹری بیوٹر چودھری کامران اعجاز انتقال کر گئے

0
22

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور پرڈیوسر ڈسٹری بیوٹر چودھری کامران اعجاز انتقال کر گئے۔ انہیں کچھ عرصہ قبل برین ہیمرج ہوا تھا دوران علاج دم توڑ گئے۔
چودھری کامران اعجاز فلم انڈسٹری کی معتبر شخصیت مانے جاتے تھے،وہ پاکستان فلم کی کئی تنظیموں کے صدر بھی رہے ،اُنہوں نے سلطنت ،بھائی لوگ سمیت متعدد فلمیں بنائیں ۔
رائل پارک کو چودھری کامران اعجاز نے فلم انڈسٹری کے حوالے سے زندہ رکھا ہوا تھا ،اُن کے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔
ان کے انتقال پر فلم انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں، ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Leave a reply