ایف بی آران ایکشن:گوشوارےجمع نہ کروانےوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

0
16

فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر ) نے گوشوارے جمع نہ کروانےوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق فیڈرل بورڈآف ریونیونےسوشل میڈیاکی مانیٹرنگ ٹیم کے ڈیٹاکے مطابق کارروائی شروع کردی ،ایف بی آرنےسوشل میڈیالائف اسٹائل مانیٹرنگ ٹیم کی مددسےاہم ڈیٹاحاصل کرلیا،سوشل میڈیاپردولت کی نمائش مگرگوشوارے جمع نہ کرانیوالوں کی فہرستیں تیارکرلی گئی۔
ذرائع کاکہناہےکہ مہنگی گاڑیوں اورمہنگی کشتیوں کی نمائش کرنیوالےگوشوارے جمع نہ کرانےوالےایف بی آرکی زدمیں آئیں گے،مہنگےبنگلوں،فلیٹس،فارم ہاؤسزکی نمائش کرنیوالوں کیخلاف گوشوارے جمع نہ کرانےپرکارروائی ہوگی،مہنگےکپڑوں اورجیولری گھڑیوں کی نمائش کرنیوالوں کیخلاف گوشوارےجمع نہ ہونے پر کارروائیوں کاعندیادیاگیا۔شادی تقریبات میں نوٹ نچھاورکرنےوالوں کیخلاف گوشوارےجمع نہ کرانےپرکارروائی ہوگی۔
ذرائع کابتاناہےکہ سوشل میڈیاپرقوالی دیگرمحافل میں نوٹ نچھاورکرنیوالوں کیخلاف گوشوارےجمع نہ کرانےپرکارروائی ہوگی،قوالی اورمیوزیکل ایونٹس میں نوٹ نچھاورکرنیوالوں کیخلاف گوشوارےجمع نہ کرانےپرکارروائی ہوگی،سوشل میڈیاپردولت کی نمائش کرنےوالےکی شناخت کےلئےنادرا نے مدد کی، سوشل میڈیاپرنمائش کرنیوالےکےاخراجات ،کر یڈٹ اوراےٹی ایم کارڈزکی تفصیلات لی گئیں،سوشل میڈیا پردولت کی نمائش کرنیوالوں کےبیرون ملک سفرکی بھی تفصیلات لی گئیں،سوشل میڈیاپرمہنگےہوٹلزمیں کھانوں کی نمائش کرنیوالےگوشوارے جمع نہ کرانےپرزدمیں آئیں گے۔

Leave a reply