وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری ،وفاق کے زیر انتظام سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 24 سے 27 مارچ تک بند رہیں گے، وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 30 مارچ کو دوبارہ کھلیں گے۔
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کو عیدالفطر کی چھٹیوں کے ساتھ ملایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موسم بہار کے حوالے سے ہر سال تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دی جاتی ہیں۔
ذہن نشین رہے کہ سپارکو اور محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں عید الفطر 21 مارچ 2026 کو متوقع ہے۔















