وفاقی حکومت کاعیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں 4 تعطیلات کافیصلہ

0
4

وفاقی حکومت نےعیدالفطرکےموقع پرملک بھرمیں چارتعطیلات کافیصلہ کرلیاہے۔

رپورٹ کےمطابق رواں سال عیدالفطرکےموقع پرجمعہ سےلےکرپیرتک چھٹیاں ہوں گی۔
خیال رہےکہ رواں سال رمضان المبارک کے30روزےہونےکاامکان ہےاوریکم شوال یعنی عیدالفطر 21 مارچ ہفتے کو ہو سکتی ہے ۔جس کاباقاعدہ اعلان رویت ہلال کمیٹی ہی کرےگی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر کاکہناہےکہ رواں ماہ عیدالفطرکا چاند دیکھنے کےلئےرویت ہلال کمیٹی کااجلاس 19 مارچ کواسلام آباد میں ہوگا تاہم 19 مارچ کو عید کا چاند نظر آنا ناممکن ہے۔
اُن کامزیدکہناہےکہ شوال کےچاندکی پیدائش 19مارچ کوپاکستانی وقت کےمطابق صبح  6 بج کر 23 منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور چند منٹ ہوگی جبکہ ٹیلی اسکوپ سے بھی چاند 14 گھنٹے سے زیادہ کی عمر کا ہو تو نظر آتا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق 12 گھنٹے کی عمر والا چاند نظر آنا سائنسی لحاظ سے تو ناممکن ہے، اسے ٹیلی اسکوپ سے دیکھنا بھی مشکل ہے اور عام آنکھ تو دیکھ ہی نہیں سکتی۔
انجم نذیر نےبتایاکہ رواں سال 30روزےہونےکاامکان ہےاور پہلی شوال یعنی عید 21 مارچ ہفتے کو ہو سکتی ہے لیکن اس کا باقاعدہ اعلان رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

Leave a reply