فیفاورلڈکپ:امریکی حکومت کاٹکٹ ہولڈرزکیلئے’فیفا پاس‘پروگرام کا اعلان

امریکی حکومت اورفٹبال کی تنظیم فیفانےفٹبال کےشایقین کےلئے’فیفا پاس ‘پروگرام کا اعلان کردیا۔
فیفا کے مطابق فیفا پرائیوریٹی اپوائنٹمنٹ شیڈولنگ سسٹم سے دنیا بھر کے فین مستفید ہوں گے،پروگرام کے ذریعے ٹکٹ ہولڈرافراد کو ترجیحی بنیاد پر ویزا انٹرویو کا وقت دیا جائےگا۔ ٹکٹ ہولڈرز اپنے ملک میں ترجیحی ویزا انٹرویو کے لیے اپلائی کرسکیں گے۔
خیال رہےکہ عام طورپرامریکاکےویزےکےانٹرویوکےلئےکئی مہینےلگ جاتےہیں۔
واضح رہے کہ فیفا پاس پروگرام کا اعلان وائٹ ہاؤس میں ہوا، جس میں صدرٹرمپ اوردیگرامریکی حکام شریک تھے۔















