فلم’’فائیو نائٹس ایٹ فریڈیز2‘‘آئندہ ماہ ریلیز ہوگی

0
18

ہالی ووڈ کی ہارر فلم ’’فائیو نائٹس ایٹ فریڈیز‘‘ کا سیکوئل آئندہ ماہ ریلیز ہوگا۔
ویڈیو گیم سیریز پرمبنی ہالی ووڈ کی ہاررفلم’’فائیو نائٹس ایٹ فریڈیز‘‘کاسیکوئل آئندہ ماہ 5 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنےگا ۔
بلم ہاؤس پروڈکشنزکی اس فلم کے پروڈیوسرجیسن بلم ہیں اور اس کی ہدایات ایما تامی نےدی ہیں جبکہ  ہارر فلم ’’فائیو نائٹس ایٹ فریڈیز 2‘‘میں پرانے چہروں کےساتھ کچھ نئے اداکاربھی نظر آئیں گےجن میں جوش ہچرسن، میتھیو لِلرڈ ،الزبتھ لائل اور رِپر رُوبیو سمیت دیگر فنکار شامل ہیں ۔
1987 کی بھولی بسری راتیں ایک بار پھرسےزندہ ہوجاتی ہیں،جب پیزا شاپ میں نئے اور پرانے کھلونے اندھیرے میں حرکت کرنےلگتے ہیں۔ اور ریسٹورنٹ خوف، بدلے اور موت کا کھیل بن جاتا ہے۔ سیکیورٹی گارڈ ان روحوں کا راز کو جاننے کی کوشش کرتا ہے۔ کیا وہ حقیقت جان پایا ؟فلم کا انجام آپ کے رونگٹے کھڑے کردے گا۔

Leave a reply