فلائی جناح نے کراچی اور جدہ کے درمیان نئی نان سٹاپ پروازوں کا آغاز کر دیا

فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری، فلائی جناح نے کراچی اور جدہ کے درمیان نئی نان سٹاپ پروازوں کا آغاز کر دیا ۔
فلائی جناح پاکستان کی کم لاگت ایئر لائن نے کراچی کو سعودی عرب کے شہر جدّہ سے ملانے والی اپنی نئی نان سٹاپ سروس کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جس سے ایئر لائن کا بڑھتا ہوا بین الاقوامی نیٹ ورک مزید وسعت پائے گا اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان براہِ راست رابطے مزید مضبوط ہوں گے۔ فلائی جناح 10 دسمبر 2025 سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان روزانہ نان سٹاپ پروازوں کا آغاز کرے گا، جس سے مسافروں کو دونوں ممالک کے درمیان سفر کرنے میں مزید سہو لت ملے گی۔
فلائی جناح کے ترجمان کے مطابق کراچی اور جدّہ کے درمیان ہماری روزانہ سروس کا آغاز فلائی جناح کے بین الاقوامی نیٹ ورک کی توسیع کے لیے ہمارے مستقل عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ نیا روٹ ہمارے صارفین کے لیے سہولت اور انتخاب میں اضافہ کرے گا اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی ہوئی سفری طلب کو پورا کرے گا۔
اس نئے روٹ کے تعارف کے علاوہ فلائی جناح اس وقت جدّہ اور لاہور کے درمیان نان سٹاپ پروازیں بھی چلا رہا ہے۔ ایئرلائن لاہور سے جدّہ کے ساتھ ریاض اور دمام کے لیے بھی سروس فراہم کرتی ہے اور اسلام آباد سے ریاض کے لیے بھی پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔















