دھنداندھادھند:موٹروےمختلف مقامات سےٹریفک کیلئے بند

0
10

دھنداندھادھند:حد نگاہ میں کمی کےباعث موٹروےکوٹریفک کےلئے مختلف مقامات سےبندکردیاگیا۔
سینٹرل ریجن ترجمان کے مطابق موٹروےایم2لاہورسےہرن مینارتک دھندکی وجہ سےبند،جبکہ موٹر وے ایم2پرلاہورسےکوٹ مومن تک دھندکےباعث ٹریفک معطل رہی،موٹروےایم3فیض پورتارجانہ دھندکی وجہ سے ہرقسم کی ٹریفک کےلیےبندرہی۔
ترجمان سینٹرل ریجن کاکہناہےکہ موٹروےایم4فیصل آبادتاملتان شدید دھند کےباعث بند،اسی طرح موٹروے ایم5کودھندکی وجہ سےبندکیاگیا، جبکہ موٹروےایم 11پرلاہورسےسمبڑیال تک حدنگاہ میں کمی کےباعث ٹریفک معطل رہی۔دوسری جانب قومی شاہراہ پرمیاں چنوں ،خانیوال،ملتان ،لودھراں اوربہاولپورمیں بھی شدیددھندکےباعث ٹریفک کانظام معطل رہا،احمدپورشرقیہ ،ترنڈہ،محمدپناہ،اقبال آباد،رحیم یارخان اورصادق آباد میں دھند کی وجہ سےٹریفک متاثرہوئی۔
ترجمان سینٹرل ریجن کامزیدکہناہےکہ حدنگاہ میں بہتری کےباعث موٹروےکوٹریفک کےلئے کھول دیاگیا۔
ترجمان نے بتایا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔
موٹر ویز سینٹرل ریجن ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں اور رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

Leave a reply