دھندکاراج:حدنگاہ میں کمی کی وجہ سےموٹروےمختلف مقامات سےٹریفک کیلئےبند

دھندکاراج،حدنگاہ میں کمی کی وجہ سےموٹروےکومختلف مقامات سےٹریفک کیلئےبندکردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس سیدعمران احمدکاکہناہےکہ موٹروےایم2لاہورسےچکری تک دھندکی وجہ سےبند، لاہورملتان موٹروےایم 3پردھندکی وجہ سےٹریفک معطل رہی،پنڈی بھٹیاں ملتان موٹروےایم4دھندکےباعث بند،سکھرملتان موٹروےایم 5بھی دھندکی وجہ سےبندرہی۔
ترجمان موٹروےکابتاناہےکہ لاہورسیالکوٹ موٹروےایم11دھندکی وجہ سےبند،لاہورایسٹرن بائی پاس بھی دھندکی وجہ سےبند،جبکہ قومی شاہرات پرپھول نگر،پتوکی ،اوکاڑہ ،ساہیوال،خانیوال اورملتان میں دھند کاراج ہونےکےباعث ٹریفک معطل رہی،بہاولپور،احمدپورشرقیہ،ترنڈہ اورمحمدپناہ میں دھند،اُدھررحیم یارخان اورصادق آبادمیں بھی دھندرہی۔
ترجمان موٹروےپولیس کاکہناہےکہ حدنگاہ میں بہتری پرموٹروےکومختلف مقامات سےٹریفک کےلئےکھول دیاگیا۔
ترجمان موٹرپولیس کاکہناہےکہ شہری غیرضروری سفرسےگریزکریں،فوگ لائٹس کااستعمال لازمی کریں اوردھندکےباعث حدرفتارمیں کمی اورمناسب فاصلہ رکھیں۔















