تعلیمی اداروں میں فول پروف سکیورٹی اقدامات کرنے کی ہدایت

0
11

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،تعلیمی اداروں میں فول پروف سکیورٹی اقدامات کرنے کی ہدایت،اس اقدام کا مقصد طلبا، اساتذہ اور سکول سٹاف کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنا اور تعلیمی اداروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد کا حکم دیدیا ۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سکول سربراہان طلبا و سٹاف کی حفاظت یقینی بنائیں۔صوبے بھر کے سکولوں کا فوری سکیورٹی آڈٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں ،نیزسکیورٹی خامیوں کی فوری نشاندہی اور بروقت اصلاح کا حکم دیا گیا ہے ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو سکولوں کے روزانہ وزٹ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔
سکولوں کی سکیورٹی کے حوالےسے دانش سکول اتھارٹی اور کیڈٹ کالجز کے پرنسپلز کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔

Leave a reply